Saturday, 16 November 2013

منورحُسین جی تو اچھے بھلے اِنسان تھے، یہ مُنورحُسین کو کیاہوگیاہے...؟ دومذہبی جماعتوں کے امیروں کے دماغ عقل سے غریب ہیں، فضل الرحمان اور منورحُسین کے توجیسے دماغ ہی....ہوگئے ہیں؟ محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com یقینامُنورحُسین کے اِس بیان ” امریکا سے مل کرلڑنے والاپاکستانی فوجی شہیدنہیں “ سے قبل امیرجماعتِ اسلامی محترم المقام مُنورحُسین صاحب کا شمار توہمارے سیاستدانوں میں انتہائی سُلجھے اور قابلِ احترام سیاستدانوں میں ہوتاتھا، جن کی مذہبی اور سیاسی خدمات اور کردار انتہائی صاف اور شفاف ہے مگراِنہیں یہ اچانک کیا ہوگیا کہ یہ �

---------- Forwarded message ----------
From: "azam azim azam" <azamazimazam@gmail.com>
Date: Nov 11, 2013 7:32 PM
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ منورحُسین جی تو اچھے بھلے اِنسان تھے، یہ مُنورحُسین کو کیاہوگیاہے...؟ دومذہبی جماعتوں کے امیروں کے دماغ عقل سے غریب ہیں، فضل الرحمان اور منورحُسین کے توجیسے دماغ ہی....ہوگئے ہیں؟ محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com یقینامُنورحُسین کے اِس بیان " امریکا سے مل کرلڑنے والاپاکستانی فوجی شہیدنہیں " سے قبل امیرجماعتِ اسلامی محترم المقام مُنورحُسین صاحب کا شمار توہمارے سیاستدانوں میں انتہائی سُلجھے اور قابلِ احترام سیاستدانوں میں ہوتاتھا، جن کی مذہبی اور سیاسی خدمات اور کردار انتہائی صاف اور شفاف ہے مگراِنہیں یہ اچانک کیا ہوگیا کہ یہ �
To: "mshoaibtanoli" <mshoaibtanoli@googlegroups.com>

 منورحُسین جی تو اچھے بھلے اِنسان تھے، یہ مُنورحُسین کو کیاہوگیاہے...؟  
دومذہبی جماعتوں کے امیروں کے دماغ عقل سے غریب ہیں، فضل الرحمان اور منورحُسین کے توجیسے دماغ ہی....ہوگئے ہیں؟
 محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com 
  یقینامُنورحُسین کے اِس بیان " امریکا سے مل کرلڑنے والاپاکستانی فوجی شہیدنہیں " سے قبل امیرجماعتِ اسلامی محترم المقام مُنورحُسین صاحب کا شمار توہمارے سیاستدانوں میں انتہائی سُلجھے اور قابلِ احترام سیاستدانوں میں ہوتاتھا، جن کی مذہبی اور سیاسی خدمات اور کردار انتہائی صاف اور شفاف ہے مگراِنہیں یہ اچانک کیا ہوگیا کہ یہ بھلے اور چنگے انسان بھی اِدھر اُدھر بہک گئے کہ آج سرزمین پاک پر دہشت گردوں سے لڑنے والی افواج پاک کو کچھ اِس طرح تنقیدکا نشانہ بناڈالاہے کہ آج افواج پاک اور پاکستانی عوام بھی اِن کے اُس بیانِ نازیباپر سخت خائف ہے،اور اِس مخمصے کا شکار ہے کہ حضرت امیرجماعتِ اسلامی حضرت قبلہ مُنورحُسین جی کو ایساکیا ہوگیاکہ یہ بھلے اِنسا ن بھی اپنے سیاسی وقار اور تدبر کی پٹری سے اُترگئے ہیں اوراپناسب کچھ ایک طرف رکھ کر پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کے خلاف اپنا یہ بیان "امریکاسے مل کرلڑنے والاپاکستانی فوج شہیدنہیں "داغ ڈالاکہ آج افواج پاک اور قوم انگنشت دندان ہے، اور اِن کی دماغی حالت پر شک کرنے لگی ہے اگرچہ اِن سے قبل ایک دوسری مذہبی جماعت جے یو آئی (ف) کے امیر مولانافضل الرحمن نے بھی امریکاسے شدید نفرت کااظہارکرتے ہوئے کہاتھاکہ " اگرامریکی ڈرون حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں میں کوئی کُتابھی ہلاک ہو تووہ اِسے بھی شہیدتصورکریں گے" اِن کے اِس جملے نے بھی ہنوزمُلکی سیاست میں ایک نئی بحث کو ہوادے کر ایک ہلچل پیداکررکھی ہے،اور ابھی اِس کا جواب مولانافضل الرحمان سے بھی بن نہیں پارہاتھاکہ امیرجماعتِ اسلامی مُنورحُسین جی نے بھی اپناایک قابلِ اعتراض بیان داغ دیاہے کہ جس نے نہ صرف اِن کی شخصیت کا شیرازہ بکھیرکررکھ دیاہے بلکہ اِن کے دماغی حالات پر بھی شک کے دریچے کھول دیئے ہیں،خیرمولانافضل الرحمان کی تو بات ہی کچھ اور ہے اور اِن کی شان کا کیاکہناہے ..؟وہ کچھ بھی کہیں اور اِس سے قوم پراتنااثرنہیں پڑتاہے، کیوں کہ وہ سنجیدہ اور غیرسنجیدہ مزاج رکھنے والے سیاست دان اورشخصیت ہیں مگرمُنورحُسین جو ایک انتہائی معتبراور قابلِ احترام شخصیت ہیں اِن کا افواج پاک کی قربانیوں کے خلاف ایسابیان آنایقیناقابل اعتراض اور قابلِ مذمت ہے۔اورآج شائد میری طرح بہت سے پاکستانیوں کے نزدیک جو اِنہیں ایک انتہائی معتبراور سُلجھاہوامُلک وقوم کے ساتھ مخلص سیاستدان سمجھتے تھے اِن کی نظرمیں مُنورحُسین جی کا احترام ضرورکسی حد تک کم ہوگیاہوگا۔اوریوں آج قوم اِس نقطے پر پہنچی ہے کہ دومذہبی جماعتوں کے امیروں کے دماغ عقل سے غریب ہیں۔
بہرحال ...!آج ایک طرف پاک فوج نے مُلک کے بزرگ سیاستدان اورجماعت اسلامی کے امیرمُنورحُسین کی جانب سے دہشت گردوں کو شہید قراردینے کانوٹس لے لیاہے تووہیں پاک فوج نے اِن کے اِس بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کوشہیدقراردے کرمُنورحُسین نے سپاہیوں اور ہزاروں شہیدوں کی توہین کی ہے اور اِسی کے ساتھ ہی دوسری جانب پاکستانی قوم نے بھی دہشتگردی کے خلاف جانین قربان کرنے والے شہداءکے لواحقین اورپاکستانی عوام کاامیرجماعتِ اسلامی سے غیرمشروط معافی کا مطالبہ کردیاہے جو اِس بات کا غمازہے کہ قوم فوج کے ساتھ ہے اور وہ یہ بات اچھی طرح نہ صرف جانتی ہے بلکہ سمجھتی بھی ہے کہ آج صرف پاک فوج ہی ہے جودہشتگروں سے مُلک کو لاحق خطرات سے نبردآزماہے، اِس کے علاوہ (حکمرانوںاورسیاستدانوں سمیت) کسی میں اتنادم خم نہیں ہے کہ کوئی اِن حالات میں آگے بڑھے اور مُلک کو اپنے پرائے(یعنی اپنی آسینوں میں چھپے)دہشتگردوں اور اُن مُلک دُشمن عناصر سے مقابلہ کرے جو مُلک کو اپنے اور اغیارکے مذموم مقاصدکے لئے تباہ وبربادکردیناچاہتے ہیں،یقیناآج اِن حالات میں کہ جب ہرطرف سے مُلک کی خودمختاری، سلامتی اور اِس کے استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے دُشمن ہر وہ حربہ استعمال کررہاہے، جس سے اِنسانیت توکیا زمین وآسمان بھی تھرّاجاتے ہیں، ایسے میں سرزمینِ پاکستان پر فسادبرپاکرنے والے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے اور اِن سرکش گھوڑوں کوگولیاں مراکر موت کی وادی میں دھکیلنےکے بعدجس طرح اپنے مُلک کے معصوم انسانوں کوبچانے کا جو عظیم فریضہ ہماری فوج اداکررہی ہے وہ نہ صرف قابلِ تسائش ہے بلکہ پاک فوج کا یہ کارنامہ اور اِس فریضہ ءعظیم کی ادائیگی میں پاک فوج کے نوجوانوں، افسروں اور معصوم انسانوں کی دی جانے والی ہرقربانی اپنے ساتھ تاریخ کی کتاب کے اوراق میں ایک سُنہرے باب کا اضافہ کررہی ہے، پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی اِس جنگ اِ میں افواج پاک کی دی جانے والے قربانیوں کو قوم کو تاقیامت فراموش نہیں کرناچاہئے اور ہماری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخرکرناچاہئے کہ آج جس طرح ہماری افواج پاک کے بہادرسپوتوں نے اپنی آستینوں میں چھپے اغیارکے یاراور اپنے دُشمنوں کو ٹھکانے لگاکرقوم کے وقار اور مُلک کی سالمیت پر آنچ تک نہ آنے دی ہے، آج اِس پر ساری پاکستانی قوم پاک فوج اور اُن معصوم پاکستانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی قوم اور اپنے مُلک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے کا عزمِ عظیم کررکھاہے،اور قوم ربِ کائنات پاک پروردگارکے حضوردعاگوہے کہ اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب حضرت محمدمصطفیﷺ کے صدقے اپنے مُلک کی سرزمین پردہشت گردوں سے اِن کی دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ہماری فوج کے ہر جوان اور اُن معصوم شہریوں کی پیش کی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائے جو اِس جنگ میں شہیدہوگئے ہیںاور ہماری فوج ، قوم اور ہمارے مُلک کی دہشت گردوں کی دہشت گردی سے حفاظت فرمائے۔(آمین)۔اگرچہ مُلک کی ہرباشعورشخصیت نے امیرجماعتِ اسلامی کو غیرضروری قراردیاہے اور مُنورحُسین کے بیان پر آئی ایس پی آر اور قوم کے ردعمل کو قابلِ فہم اور جائز قراردیتے ہوئے مُنورحُسین سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اِس پر غیرمشروط معافی مانگیں،جس پر جماعتِ اسلامی کا یہ کہناہے کہ فوج اور قوم کے درعمل پر پالیسی بیان جاری کرےگی اَب آگے آگے دیکھیں کیاہوتاہے..؟مُنورحُسین کی معافی مانگنے یہ نامانگنے کے بعد مُلکی سیاست کس رخ میں جاتی ہے اَب یہ توآنے والے دِنوں میں پتہ لگے گا..؟مگراندیشہ یہ ہے کہ مُنورحُسین معافی نہیں مانگیں گے۔(ختم شُد)

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.