Saturday 11 May 2013

انور بیگ: صدر زرداری نے اسفندیار ولی خان کی امریکی جاسوسی ادارہ سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات کروائ



2013/5/11 Gulpari Nazish Mehsud <gulpari.mehsud@gmail.com>

 

Click on the picture to go to the video in Urdu

انور بیگ: صدر زرداری نے اسفندیار ولی خان کی امریکی جاسوسی ادارہ سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات کروائی۔ بلاول میرے بیٹے جیسا ہے، میں اسے کہونگا کے اپنی شہید والدہ اور نانا کی پارٹی کو  ہائی جیک کرنے والوں سے آزاد کروانا انکی پہلی ترجیح ہونی چاہیئے!

 

خصوصی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی انور بیگ نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے  اے این پی کے  صدر اسفندیار ولی  کی امریکی جاسوسی ادارے سی آئی اے کے سربراہ سے ایک خفیہ ملاقات کروائی۔ یہ ملاقات 2008 میں امریکا میں ہوئی۔

سینیٹر بیگ، جو اب پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹر ہیں ، نے کہا کہ اے این پی کے سابقہ سوویٹ یونین کے ساتھ تاریخی روابط تھے۔ صدر زرداری نے  اے این پی اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ امریکہ پر پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ انور بیگ کے اس بیان سے پاکستان میں امریکی مداخلت پر ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا ہے۔ اسفندیار ولی اور ایم کیو ایم کے الطاف حسین صدر زرداری کے ساتھ پاکستان پر پانچ سال حکومت کرچکے ہیں۔

سینیٹر بیگ کا کہناتھا کہ بلاول انکے بیٹے جیسے ہیں اور انکی اولیں ترجیح ااپنی والدہ اور نانا کی پارٹی کو ہائی جیکروں سے آزاد کروانا ہونا چاہیئے۔

انور بیگ انٹرنٹ پر ٹی وی شو 'جہان، احمد قریشی کے ساتھ' میں سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ 

انور بیگ نے کہا کے محترمہ نے کبھی پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک مخصوص صوبے یا زبان سے نہیں منسلک کیا۔بیگ نے پہلی دفعہ ایک واقعے کے بارے میں بتایا جب دبئی میں ایک پارٹی اجلاس میں ایک معروف سیاستدان نے محترمہ سے 'سندھ کارڈ' استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ سینیٹر بیگ نے کہا کہ  میں نے کبھی محترمہ کو اتنے غصے میں نہیں دیکھا۔ انہونے کہا کہ محترمہ نے موصوف سیاستدان سے کہا کہ آج تو آپنے یہ بات کردی ہے لیکن آئیندہ میں آپ سے یہ بات نہ سنو۔  پیپلز پارٹی تمام پاکستانیوں کی جماعت ہے ۔

انور بیگ نے مزید بتایا کہ محترمہ کی شہادت کے بعد جو صدر زرداری اور انکے ساتھیوں نے سندھ کی پاکستان سے علیحدگی کی بات  کی تھی ذوالفقار میرزا کے مطابق اس کا انور بیگ اور دیگر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کوئی تعلق نہیں۔

انٹرویو میں احمد قریشی نے انور بیگ سے نواز شریف اور الطاف حسین جیسے رہنماؤں کی تاحیات پارٹی صدارت اور دیگر قومی معاملات پر  سوالات اٹھائے۔ [ویڈیو دیکھنے کیلیئے یہاں کلیک کریں]

 

--
--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Pakistani Press" group.
To post to this group, send email to pakistanipress@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
pakistanipress+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/pakistanipress?hl=en?hl=en
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Pakistani Press" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to pakistanipress+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
 
 



--
Need Your Comments.....!

-- 

For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at http://4e542a34.linkbucks.com
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to http://ca13054d.tinylinks.co
For more options, visit this group at
http://004bbb67.any.gs

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.