Friday 1 November 2013

'’شاندار ملاقات‘‘

---------- Forwarded message ----------
From: "chaudry" <k_w572001@yahoo.com>
Date: Oct 31, 2013 1:31 PM
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ Fw: ''شاندار ملاقات''
To: "mshoaibtanoli@googlegroups.com" <mshoaibtanoli@googlegroups.com>, "muslimintelligencer@yahoogroups.com" <muslimintelligencer@yahoogroups.com>, "pakistanpost@yahoogroups.com" <pakistanpost@yahoogroups.com>, "pakpress@googlegroups.com" <pakpress@googlegroups.com>, "khaldee.w@gmail.com" <khaldee.w@gmail.com>

 
بارش ایک دن ہوتی ہے لیکن غریبوں کی چھت کئی دن تک ٹپکتی رہتی ہے یہی۔ حال ہمارے 
 
اخبارات اور الیکٹرانک میڈیاکا ہے۔ واشنگٹن میں ہمارے ہر دلعزیز وزیراعظم میاں نواز شریف 
 
کی امریکی صدر اوباما سے ملاقات ڈیڑھ دو گھنٹے سے زیادہ نہ تھی لیکن اخبارات میں 
 
کالموں کا سیلاب ہے کہ تھمنے میں نہیں آرہا اور الیکٹرانک میڈیا میں ٹاک شو پر ٹاک شو 
 
ہورہے ہیں جس دن واشنگٹن میں یہ ملاقات ہورہی تھی تو وہاں کے مکینوں میں بھی یہ ملاقات 
 
زیر بحث تھی۔ آپ تو جانتے ہیں کہ وہاں امریکیوں کے پڑوس میں پاکستانی بھی آباد ہیں۔ ایک 
 
امریکی اور اس کے پڑوسی پاکستانی کی گفتگو ملاخطہ ہو۔ 
 
 
امریکی… اوہ مسٹر زین آج تمہارے پرائم منسٹر کو پریذیڈنٹ اوباما کے ساتھ دیکھا مزہ آگیا۔ 
 
بڑا سرخ سفید رنگ ہے بڑی شاندار پرسنلٹی ہے اس کے آگے ہمارا پریذیڈنٹ اور زیادہ کالا 
 
لگ رہا تھا۔ مجھے پہلی مرتبہ ایک کالے کو صدر بنانے پر شرمندگی ہوئی۔ 
 
 
پاکستانی… مسٹر ٹام تم صحیح کہتے ہو۔ ہمارے وزیراعظم کی پرسنلٹی بہت شاندار ہے اصل 
 
میں تو اسے امریکا کا صدر ہونا چاہیے تھا۔ 
 
 
امریکی… کیا بکواس کررہے ہو ہمیں ایسا پریذیڈنٹ نہیں چاہیے جس کے چہرے پر ہوائیاں اڑ 
 
رہی ہوں جو گھبرایا گھبرایا لگ رہا ہو اور بات کرتے ہوئے جس کی آواز لرز رہی ہو۔ امریکا 
 
سپرپاور ہے اس کا پریذیڈنٹ بھی سپر مین ہونا چاہیے۔ اوباما میرے خیال میں اگرچہ اس معیار 
 
پر پورا نہیں اترتا لیکن اس کا اسٹائل بہت شاندار ہے تم نے دیکھا نہیں وہ کس طرح ریلیکسڈ
 
 
 (Relaxed) بیٹھا ہوا تھا جیسے کسی اسکول بوائے کا امتحان لے رہا ہو اور تمہارا پرائم مسٹر
پاکستانی… بس بس مسٹر ٹام آگے کچھ نہ بولنا۔ ہم پاکستانی بہت جذباتی لوگ ہیں اپنے 
 
وزیراعظم کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتے۔ 
 
 
امریکی… چلو چھوڑو غصہ کرنے کی ضرورت نہیں ویسے آپس کی بات ہے ہم لوگ برُا نہیں
 
 مانتے۔ تم بے شک ہمارے صدر کا مذاق اڑائو ہم ناراض نہیں ہوتے۔ 
 
پاکستانی… تم نے دیکھا نہیں ہمارے وزیراعظم اور تمہارے صدر نے ایک ہی رنگ کا سوٹ 
 
پہنا ہوا تھا اور ایک ہی رنگ کی ٹائی باندھی ہوئی تھی کیا یہ ہم ذوق ہونے کی علامت نہیں؟ 
 
 
امریکی بالکل درست کہا تم نے۔ امریکا اور پاکستان ہم ذوق ملک ہیں ایک دوسرے کے ذوق 
 
اور مزاج کو خوب سمجھتے ہیں۔ امریکا کو پاکستان کی خوئے غلامی بہت پسند ہے۔ 
 
 
پاکستانی… تم مجھے پھر اشتعال دلا رہے ہو۔ 
 
 
امریکی… (ہنستے ہوئے) یار ناراض نہ ہو میں نے تو یونہی مذاق کیا تھا۔ بائی دی وے 
 
تمہارے پرائم منسٹر کیا لینے آئے تھے۔ 
 
 
پاکستانی… وہ کچھ لینے نہیں آئے تھے، صدر اوباما کی دعوت پر اس سے ملنے آئے تھے۔ 
 
 
امریکی… خوبُ خوب! اب ملاقات کے بعد کیا تاثر لے کر جارہے ہیں۔ 
 
پاکستانی… یہ سوال تو ہمارے وزیراعظم سے کیا جانا چاہیے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ وہ اچھا 
 
تاثر لے کر جارہے ہیں امریکی صدر نے انہیں جو نصیحتیں کی ہیں وہ انہوں نے پلے باندھ لی 
 
ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پہلے اپنے گھر کی خبر لینی چاہیے اور اپنے معاملات کو 
 
درست کرنا چاہیے۔ 
 
 
امریکی… یہ تو بڑی اچھی بات ہے تو کیا واقعی پرائم منسٹر اپنے گھر کے معاملات درست 
 
کرنے میں سنجیدہ ہیں؟ 
 
 
پاکستانی… کیوں نہیں وہ بہت سنجیدہ ہیں وہ جب سے وزیراعظم بنے ہیں ان کی نیند اڑ گئی 
 
ہے وہ ہر وقت گھر کے معاملات درست کرنے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں اسی لیے 
 
چین کے دورے میں پورے گھر کو ساتھ لے کر گئے تھے ترکی کے دورے میں بھی پوری 
 
فیملی ساتھ تھی البتہ امریکا کے موجودہ دورے میں اہلیہ کے علاوہ صرف ایک بھتیجا ساتھ 
 
ہے۔ 
 
امریکی… اوہ مسٹر زین یہ تم کیا کہہ رہے ہو گھر سے میری مراد ملک ہے اور تم پرائم
 
 
 منسٹر کی فیملی کا ذکر لے بیٹھے۔ 
 
پاکستانی… مسٹر ٹام میں واقعی بہک گیا تھا۔ ہمارے وزیراعظم کو اپنے گھر کے ساتھ ملک 
 
کی بھی بہت فکر ہے وہ ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں لیکن کیا کریں ملک قرضوں کے بوجھ 
 
تلے دبا ہوا ہے اور عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ 
 
 
امریکی… اگر یہ بات ہے تو انہیں آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلانے کی کیا ضرورت تھی۔ 
 
 
پاکستانی… قرضہ اتارنے کے لیے ہی تو آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لیا ہے۔ 
 
 
امریکی… تمہارے حکمرانوں کی تو عقل ماری گئی ہے بھلا قرض لے کر قرض اتارا جاسکتا 
 
ہے! اس کے لیے تو اپنی جیب ڈھیلی کرنی پڑتی ہے اور پاکستان میں کوئی بھی اپنی جیب 
 
ڈھیلی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ خیر میں یہ کس بحث میں پڑگیا۔ مجھے تمہارا پرائم منسٹر پسند 
 
آیا، بہت پیاری پرسنلٹی ہے۔ مجھے پریذیڈنٹ اوباما کے ساتھ اس کی ''شاندار ملاقات'' یاد رہے 
 
گی۔ 
 
پاکستانی… اس میں کیا شک ہے یہ ملاقات واقعی شاندار تھی لیکن مسٹر ٹام تم کہیں طنز تو
 
 نہیں کر رہے؟ 
 
امریکی… (ہنستے ہوئے) اوہ نو! 
 
 
 
 
متین فکری

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.