Monday 12 August 2013

انتیسویں پارے کا تفسیری خلاصہ



2013/8/8 aapka Mukhlis <aapka10@yahoo.com>
محترم برادران و خواہرانِ اسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رمضان کامقدس اور مبارک مہینا اپنے اختتام کو پہنچا۔بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنھوں نے بدنی و مالی عبادات کے ذریعے رمضان کی برکات اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے خزانے حاصل کر لیے۔ان سے بھی خوش نصیب وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے اس مہینے میں اپنے پاس بلا لیا جبکہ جنت کے تمام دروازے کھلے اور جہنم کے تمام دروازے بند ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری عبادات کو، وہ جیسی بھی ہیں، قبول فرمائے اور ان کا پورا پورا اجر عطا فرمائے اور اس مبارک مہینے میں ہم سے جو خطائیں ہوئیں ان سے درگزر فرمائے۔
سال بھر میں گیارہ ماہ کے بعد یہ ایک مہینا اللہ نے ہمارے لیے منتخب فرمایا کہ ہم گزشتہ سال کی تمام خطاوں کی اللہ سے معافی مانگ کر بخشش کروا لیں، اس کو راضی کرلیں ،اپنی اصلاح کر لیں اور آئندہ کے لیے اپنی زندگیوں میں بہتری لائیں۔اللہ سے دعا ہے کہ  ہم نے رمضان میں عبادات کے جو معمولات بنائے اور برائیوں سے اجتناب کی اپنی سی کوشش کی، اس پر ہمیں استقامت عطا فرمائے۔ ہمیں چاہیے کہ آئندہ بھی برائیوں سے اجتناب اور نماز و تلاوت کی پابندی و معمول کی راہ اختیار کریں تب ہی صحیح معنوں میں ہم رمضان  کی برکات سے مستفید و مستفیض قرار پائیں گے۔
ہم میں سے زیادہ تر افراد رمضان میں روزانہ ایک پارے کی تلاوت کا معمول رکھتے ہیں تاکہ پورے مہینے میں ایک بار قرآن ختم کیا جا سکے۔ جن کو اللہ تعالیٰ نے زیادہ کی توفیق دی وہ زیادہ تلاوت کرتے رہے۔ میری یہ کوشش رہی کہ روزانہ ایک پارے کی تلاوت کے حساب سے اس کا خلاصہ سب کی خدمت میں پیش کرتا رہوں تا کہ تلاوت کے ساتھ ساتھ ہم  اس کا مفہوم اور اللہ کا پیغام بھی سمجھ سکیں جو کہ قرآن کے نزول کا اصل مقصد ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں باقاعدگی سے یہ سلسلہ پورا مہینا جاری رکھ پایا۔ یہ صرف اسی کی توفیق سے ممکن ہوپایا ہے۔ البتہ درمیان میں سفر کی وجہ سے دو تین دن کی بے قاعدگی رہی جس کے لیے معذرت خواہ  ہوں۔بعض شوق رکھنے والے حضرات نے اس پر مجھ سے رابطہ کرکے سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھنے کو بھی کہا۔ امید ہے کہ اللہ اس حقیر کی کاوش کو قبول فرمائے گا اور آپ سب نے اس سلسلے سے استفادہ بھی کیا ہوگا جو میرے لیے صدقہ جاریہ کا سبب بھی ہوسکتا ہے۔
میرا یہ سلسلہ پاکستان میں رمضان کی تاریخوں کے اعتبار سے تھا۔یہاں آج انتیسواں روزہ ہے جبکہ دیارِ عرب میں انتیسویں روزے کے بعد آج عید منائی جارہی ہے۔ دیارِعرب میں مقیم سب احباب کو اور ان کے متعلقین کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت عید مبارک۔
آج میں انتیسویں پارے کا تفسیری خلاصہ پیش کررہا ہوں۔ عین ممکن ہے کہ کل پاکستان میں عیدہو جائے۔ اس صورت میں اگر مجھے تفسیری خلاصہ جوں ہی میسر ہوا آپ کی خدمت میں پیش کردوں گا۔تاکہ ہمارا یہ سلسلہ مکمل ہوجائے۔ آپ سب سے عاجزانہ التماس ہے کہ اگر آپ کو یہ میری حقیر سی خدمت  پسند آئی ہے تو مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا اورمیرے لیے تادمِ مرگ ایمان اور صحت کی سلامتی کی دعا فرمائیے گا۔ اللہ آپ سب کو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں ، کامیابیاں، سُرخ روئی اور عزت عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ  علامہ ابتسام الہٰی ظہیر صاحب کو بھی جزائے خیر عطافرمائے جنھوں نے  یہ پورا خلاصہ ہمارے استفادے کے لیے تحریر کیا۔اللہ ان کی اس دینی خدمت کو بھی قبول فرمائے۔
اس سلسلے کی تکمیل کے بعد میری کوشش ہے کہ احادیث کا سلسلہ شروع کروں جو ایک منفرد ادبی رنگ لیے ہوگا۔
آپ سب کو اور آپ کے متعلقین، اہلِ خانہ اور دوست احباب کو میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے عید مبارک
طالب دعا
آپ سب کا
مخلص
انتیسواں پارہ - علامہ ابتسام الٰہی ظہیر

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Islamabadianz" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to islamabadianz+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
 
 



--
Need Your Comments.....!

-- 

For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at http://4e542a34.linkbucks.com
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to http://ca13054d.tinylinks.co
For more options, visit this group at
http://004bbb67.any.gs

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.