Monday, 20 May 2013

ہمدرد انسان کی عزیزہ ہوں، پراپرٹی ڈیلر ملک ریاض حسین کی صاحبزادی ثناء سلیم کا انٹرویو



2013/5/20 Nadeem Khan <sananews2001@gmail.com>

ہمدرد انسان کی عزیزہ ہوں، پراپرٹی ڈیلر ملک ریاض حسین کی صاحبزادی ثناء سلیم کا انٹرویو.


اسلام آباد(ثناء نیوز)پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ڈیلر ملک ریاض حسین کی صاحبزادی ثناء سلیم نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو ارب پتی بات کی بیٹی کی بجائے ایک ہمدرد انسان کی عزیزہ سمجھتی ہوں، اٹلی کی اداکارہ مونیکا بلیوسی سب سے زیادہ پسند ہیں ان سے ملاقات کرکے ان کی خوبصورتی کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں، میرے والد دنیا کے بہترین باپ ہیں میں نے ان سے انسانیت اور محبت سیکھی ۔ بیگم کلثوم سیف اللہ کی پوتی کی زیر ادارت شائع ہونے والے انگریزی میگزین ھیلو کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ڈیلر ملک ریاض حسین کی بیٹی ثناء سلیم نے کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو ارب پتی باپ کی بیٹی کے بجائے پاکستان کے سب سے بڑے ہمدرد انسان کی عزیزہ سمجھتی ہوں ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ میں اٹلی میں اداکارہ مونیکا بلیو سی سے پیار کرتی ہوں اور ان سے مل کر انہیں بتایا چاہتی ہوں
sana19-2
کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں ثناء سلیم نے کہا کہ میرے والدین نے مجھے سب سے بڑا درس یہ دیا ہے کہ جو بھی چیز تم چاہتی ہو اس کیلئے سخت محنت کرو میں کوئی سیاست دان نہیں ہوں ہاں اگر میں سیاستدان ہوتی تو تعلیم کو لازمی قرار دینے کیلئے اپنی پوری کوشش کرتی اور تعلیم تمام خواتین کی پہنچ میں ہوتی انہو ںنے کہا کہ اچھی خوراک مجھے پسند ہے مجھے باہر سے کھانا اچھا لگتا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ مجھے کھانا پکانا نہیں آتا مجھے اپنے بچوں سے پیار ہے لیکن میرے والدین کا نمبر کسی بھی چیز سے پہلے ہے انہوں نے کہا کہ میرا بیگ کا پسندیدہ برینڈ ہرمس، کپڑوں کا برینڈ سٹیلامیک کارنٹی اور جوتوں میں جمی چو ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے والد پاکستان کے سب سے زیادہ امیر اورکامیاب ترین کاروباری شخصیت ہیں لیکن میرے لیے وہ دنیا کے بہترین باپ ہیں میں نے ان سے انسانیت اور محبت سیکھی ہے اور یہ خصوصیات میری روایات کا حصہ ہیں ثناء سلیم نے کہا کہ میرے والد بہت سے لوگوں کیلئے بہت کچھ ہیں لیکن وہ بہترین بھائی، بہترین والد بہترین بیٹے اوربہترین شوہر ہیں،

وہ ایک منفرد شخصیت ہیں ان کی طرح کی شخصیت ہزاروں سالوں میں ایک ہی پیدا ہوتی ہے مجھے اپنے والد کے سامنے جھجھک محسوس ہوتی ہے لیکن مجھے ان سے بے پناہ محبت ہے انہوں نے کہا کہ میری دو بیٹیاں اورایک بیٹا ہے میں ہمیشہ سے 12 کی ٹیم چاہتی ہوں اور ابھی اس کی طرف گامزن ہوں، ملک ریاض کی صاحبزادی نے کہا کہ میں کالج جانے سے پہلے فیشن سے مکمل طورپر لاعلم تھی، میں نے قدرتی فیبرکس ،سلک، اونی کپڑے ورگہرے رنگ پہننا پسند کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ میرے چند مخصوص دوست ہیں میں سماجی شخصیت نہیں ہوں۔ لندن میں میں آسانی سے سیٹلڈ ہوگئی تھی اوریہ رہنے سے سب سے بہترین جگہ ہے انہوں نے کہا کہ میری تفریح اچھی خوراک ہے۔

--
--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Pakistani Press" group.
To post to this group, send email to pakistanipress@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
pakistanipress+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/pakistanipress?hl=en?hl=en
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Pakistani Press" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to pakistanipress+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
 
 



--
Need Your Comments.....!

-- 

For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at http://4e542a34.linkbucks.com
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to http://ca13054d.tinylinks.co
For more options, visit this group at
http://004bbb67.any.gs

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.