Sunday 30 December 2012

پاکستانی طلبا نے گمشدہ موبائل فون تلاش کرنے کیلئے سوفٹ ویئر تیارکرلیا



On Sun, Dec 30, 2012 at 5:33 PM, + M.Tariq Malik + <share@vustudents.ning.com> wrote:

 پاکستان میں موبائل صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اب کسی بھی وجہ سے گم ہوجانے والے موبائل فون کو باآسانی تلاش کیا جاسکے گا، کیونکہ پاکستانی طلباء نے گمشدہ موبائل فون کو تلاش کرنے کیلئے ایک سوفٹ ویئر تیارکرلیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملک کے تمام بڑے شہروں اور بالخصوص کراچی میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ایک ایسی ٹیکنولوجی تیارکرلی گئی ہے جس کی بدولت اب گمشدہ موبائل فون کو باآسانی تلاش کیا جا سکتا ہے۔
اس مقصد کیلئے تیار کئے گئے جی پی ایس سوفٹ ویئرکو موبائل فون میں انسٹال کرنے کی صورت میں صرف ایک بٹن دبانے سے ایمرجنسی سلوشن متحرک ہو جاتا ہے جس کے بعد بذریعہ ایس ایم ایس تمام محل وقوع کی نشاندہی ہو جاتی ہے۔





--
-- 
For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at http://4e542a34.linkbucks.com
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to http://ca13054d.tinylinks.co
For more options, visit this group at
http://004bbb67.any.gs

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.