Thursday 28 February 2013

آر آئی یوجے کا سینئرصحافی ملک ممتار اور شیخ خوشنود کے قتل کی مذمت ،قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ



2013/2/28 RIUJ DASTOOR <riujdastoor@gmail.com>
راولپنڈی۔۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور)نے پاکستان میں صحافیوں کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے تین صوبے سندھ ،خیبرپختونحواہ،اور بلوچستان کی حکومتیں صحافیوں کو تحفظ تو دینا دورکی بات ان کے قاتلوں کو بھی کھلی چھٹی دے دی ہے جس سے صحافی نہ صرف قتل ہورہے ہیں بلکہ عدم تحفظ کا شکار ہیں ،سینئرصحافی ملک ممتاز،اور خوشنودعلی شیخ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کیاجائے ۔ان خیالات کااظہار راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر خاورنوازراجہ ،سینئرنائب صدر ناصرمیر،نائب صدروقیصرعباس شاہ،اعجازلاسحاق،جنرل سیکرٹری شرجیل امجد راؤ، سینئرجوائنٹ سیکرٹری،وقارزیدی ،جوائنٹ سیکرٹریز،عبدالوحید، فیصل جاوید پاشا،فنانس سیکرٹری فیصل جاویدخان،ممبران ایگزیکٹوباڈی ،محسن رضا خان،ہارون کمال راجہ ،عاطف ذوالفقارراجہ،ڈاکٹرزاہداعوان،لطیف عادل،حنیف لودھی ،ریاض اختر،فہیم ملک،اے آر ساگر،عبدالوحید عباسی،عارف سعیدبخاری،اعظم خان، چوہدری نثار ،خالدقریشی ، وقاض منہاس،یونس بیگ ، اورمنتظر کاظمی نے صحافیوں کے قتل اور ان کے عدم تحفظ پر اپنے ایک ردعمل میں کیا ۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے رہنماؤں نے کہاکہ تمام صحافتی تنظیمیں اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر صحافیوں کے تحفظ کیلئے مل کر کام کریں اور حکومتوں پر دباؤڈالیں کہ وہ صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انھیں کیفرکردار تک پہنچائیں 

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Media Press Pakistan " group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to media-press-pakistan+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
 
 



--
-- 
For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at http://4e542a34.linkbucks.com
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to http://ca13054d.tinylinks.co
For more options, visit this group at
http://004bbb67.any.gs

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.