Sunday 23 December 2012

مجلس وحدت مسلمین پاکستان



2012/12/23 mwm punjab <mwmmediacellpp@gmail.com>
 مجلس وحدت مسلمین پاکستان


لاہور(      )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کی شہادت پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف صف آرا قوتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اللہ بشیر احمد بلور کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت کرے، وہ دہشت گردی کیخلاف پرعزم افراد میں سے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تمام ان طبقات کو ٹارگٹ کر رہے ہیں جو دہشت گردوں کے مقابلے میں صف آرا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ اچھے برے طالبان اور دہشتگردوں کی تمیز چھوڑ کر تمام شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اس پارٹی اور گروہ کو بھی عدالتی کٹہرے میں لایا جائے جو کسی بھی شکل میں دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی مدد کرتا ہے یا ان کیلئے ہمدردی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں، سیاسی پارٹیوں اور فورسز کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ضروری ہے، ان دہشت گردوں کے لئے جو بھی نرم گوشہ رکھتا ہے وہ قوم کا مجرم ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے پشاور بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور خاص کر بشیر احمد بلور کے پسمندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی شفا کی لئے دعا کی۔

--
 
 



--
-- 
For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at http://4e542a34.linkbucks.com
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to http://ca13054d.tinylinks.co
For more options, visit this group at
http://004bbb67.any.gs

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.